۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
پونہ میں تاریخ ساز بین المذاہب حسین ڈے کا انعقاد

حوزہ/ مہاراشٹرا کے مشہور و معروف شہر پونا میں جناب صادق سید کی جانب سے اور مولانا اسلم رضوی کی صدارت میں ایک تاریخی اور عظیم الشان جشن حسین ڈے کے عنوان سے برگزار ہوا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مہاراشٹرا کے مشہور و معروف شہر پونا میں جناب صادق سید کی جانب سے اور مولانا اسلم رضوی کی صدارت میں ایک تاریخی اور عظیم الشان جشن حسین ڈے کے عنوان سے برگزار ہوا ۔مولانا کلب جواد صاحب اس جشن کے میہمان خصوصی تھے اور مولانا شبیر علی وارثی و جناب منظر بھوپالی صاحب اس جشن کے خصوصی خطیب و شاعر تھے ۔

امام حسین (ع) کی قربانی ہر قربانی سے منفرد ہے: مولانا اسلم رضوی

ایران سے آئے ہوئے معزز میہمان جناب ڈاکٹر حسن فدائی انٹرنیشنل قاری قران کی نہایت دلکش و جاذب تلاوت قران کے ذریعے اس جشن کا آغاز ہوا موصوف نے قران کی تلاوت کے بعد انگلش میں تقریر بھی کی۔
مولانا عقیل ترابی مسند نظامت پر جلوہ افروز ہوئے اور اپنی بہترین نظامت سے پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔

امام حسین (ع) کی قربانی ہر قربانی سے منفرد ہے: مولانا اسلم رضوی

محمد حسنین انعامدار کی منقبت سے محفل مقاصدہ کا آغاز ہوا ۔ جناب ساحل عارفی ، ایس این این چینل کے ایڈیٹر ان چیف جناب علی عباس وفا ، باوقار شاعر و عالم مولانا انیس عابدی اور اردو ادب کی بزرگ ہستی اور انٹرنیشنل شہرت یافتہ ادیب و شاعر جناب منظر بھوپالی نے بارگاہ عصمت وطہارت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

امام حسین (ع) کی قربانی ہر قربانی سے منفرد ہے: مولانا اسلم رضوی

پونا کے سابق ایم ایل اے جناب مہادیو بابر ، سکھ سماج کے نمائندے جناب مہندر سنگھ کھنڈاری ، عیسائیوں کے مذہبی پیشوا فادر پیٹر ڈی کروز نے امام حسین علیہ السلام کو انسانیت کا رہبر بتاتے ہوئے فرمایا کہ أمام حسین ایسے رہنما ہیں جو ہر مذہب کے دلوں میں گھر بنائے ہوئے ہیں ۔جناب مولانا شبیر علی وارثی کی ہمیشہ یاد رہنے والی تقریر نے پروگرام کو کامیابی کی معراج پر پہنچا دیا ۔

امام حسین (ع) کی قربانی ہر قربانی سے منفرد ہے: مولانا اسلم رضوی

مولانا اسلم رضوی نے مختصر تقریر کی اور پھر مائیک پر وہ شخصیت آئی جس کا بے صبری سے حاضرین انتظار کر رہے تھے یعنی مولانا کلب جواد نقوی صاحب کی جب تقریر ہوئی تو ہر مذہب کے لوگوں نے آپ کی جامع تقریر کو بیحد پسند کیا ۔

امام حسین (ع) کی قربانی ہر قربانی سے منفرد ہے: مولانا اسلم رضوی

اس پروگرام میں پونا و اطراف پونا کے علما اور معززین نے شرکت فرمائی۔مولانا کمیل اصغر صاحب ، مولانا شبیہ احسن کاظمی صاحب ، مولانا وزیر حسن صاحب ، مولانا فیاض حسین صاحب ، مولانا ظفر عابدی صاحب ، مولانا شیخ باقر صاحب ، مولانا شیخ ظفر الحسن صاحب، مولانا نوازش رضا حمیدی صاحب ، مولانا حیدر عابدی صاحب ، مولانا مظہر عباس صاحب ، جناب راجو انعامدار صاحب ، جناب شیر علی ، جناب افضل داودانی صاحب، جناب اصغر علی صاحب ، جناب خصال جعفری صاحب ، جناب ڈاکٹر محمد خواجہ نوری صاحب اور جناب ڈاکٹر کاظم میردہقان صاحب کے ساتھ بحرین کے مشہور و معروف عالم حجة الاسلام اقاي شيخ عبد على نے شرکت فرمایا ۔

امام حسین (ع) کی قربانی ہر قربانی سے منفرد ہے: مولانا اسلم رضوی

جناب ریاض پٹیل صاحب نے کنوینر کی حیثیت سے حسین ڈے کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جناب عالم خان ، جناب میرزا حسن عسکری ، جناب امجد خان ، جناب رضا الہ آبادی، جناب ہلال جون پوری ، جناب علی کاظمی ، جناب ساحل عارفی ، جناب عون محمد ، جناب تنویر قریشی ، جناب عمران شاہ اور جناب شبیہ عباس نے مینیجمنٹ سے متعلق تمام امور کو بخوبی سنبھالا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .