۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آية الله عيسى قاسم

حوزہ/ بحرین کی تحریک اسلامی کے سربراہ نے بحرین میں جاری ظلم و بربرایت اور سیاسی حقوق کا مطالبہ کرنے والے افراد کو موت کے گھاٹ اتار دینے والی حکومت کی گھنونی پالیسی کی مذمت کی جس میں تازہ ترین قیدی "حسین الرامی" کی شہادت واقع ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرین میں جاری ظلم و بربرایت اور سیاسی حقوق کا مطالبہ کرنے والے افراد کو موت کے گھاٹ اتار دینے والی حکومت کی گھنونی پالیسی کی مذمت کی جس میں تازہ ترین قیدی "حسین الرامی" کو شہید کر دیا گیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: بحرین میں سیاسی حقوق کا مطالبہ کرنے والے افراد کو ان کے گھروں سے جیلوں میں اور پھر جیلوں سے ان قبرستان میں منتقل کر دیا جاتا ہے، اس ظلم کی تازہ ترین مثال نوجوان شہید "حسین خلیل ابراہیم" ہیں۔

آیت اللہ قاسم نے مزید کہا: اس شہید نے ملک میں ہونے والے شدید ظلم و ستم اور گھنونی سیاست کے خلاف آواز اٹھائی،حکومت بحرین کی جانب سے اس قوم و ملت، دین اسلام اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف لڑتے ہوئے اور زندگی کی آخری لمحات تک ظلم سہتے ہوئے صداقت اور ایمانداری کے ساتھ اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

اس بحرینی شیعہ عالم دین نے کہا: قیدیوں کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کا علاج بس یہی ہے کہ اپنی آزادی کے حق کو دوبارہ حاصل کیا جائے، اس کی ذاری پوری قوم، دیندار افراد اور با ضمیر لوگوں کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں آواز انقلاب بلند کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .