۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، شہیدوں اور سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کو نشانہ بنا رہی ہے اور عدالتی کاروائی کرتے ہوئے غیر منصفانہ سزائیں سنا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی آل خلیفہ حکومت شہیدوں اور سیاسی قیدیوں کے خاندانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور عدالتی کاروائی کرتے ہوئے جھوٹے الزامات کی بنیاد پر شہریوں کو غیر منصفانہ سزائیں سنا رہی ہے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق حکومت آل خلیفہ کے مزدوروں نے شہید سامی المشیمع کے گھر پر چھاپہ مارا تاکہ ان کے بھائی عبدالزہرا کو گرفتار کیا جا سکے جو کہ قید اور شکنجہ کی وجہ سے ذہنی اور جذباتی مسائل کے شکار ہیں، شہید کی والدہ نے اپنے گھر کے سامنے کھڑی ہو کر انہیں ایسا کرنے سے روکنا چاہا لیکن آل خلیفہ کے مزدوروں نے ان کے اہل خانہ کو ڈرایا اور دھمکایا، اور ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی۔

شہیدوں کے اہل خانہ کو پولیس اسٹیشن بلا بلا کر پریشان یا جا رہا ہے، سیاسی قیدی حسین مہنا اور علی مہنا کے والد کو نبیہ صالح پولیس اسٹیشن میں مسلسل چوتھے سال بھی وجہ بتائے بغیر طلب کیا گیا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ انہیں غلطی سے طلب کیا گیا تھا۔

غیر قانونی آل خلیفہ حکومت کے عدالتی نظام نے شہر عالی سے تعلق رکھنے والے سیاسی قیدی "خلیل محمد" کو سیاسی وجوہات کی بنا پر ایک سال قید کی سزا سنائی، اس کے علاوہ آل خلیفہ کی ظالم و جابر عدالت نے "میثم محمود احمد" کو 12 دن اور "حیدر راضی" کو ایک ہفتے کے لیے حراست میں لے لیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .