حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعة الزہرا (س) اور حوزہ علمیہ خواہران کی انتظامیہ کمیٹی کے اس مشترکہ بیانیہ کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَى اللَّهُ إِلَّآ أَنْ يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ (توبه، ۳۲)
"وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں اور اللہ انکاری ہے ہر بات سے، سوا اس کے کہ وہ اپنے نور کو کمال تک پہنچائے۔ اگرچہ کافر اس کو ناپسند کریں"۔
سویڈن کے صہیونی کرائے کے گماشتوں کی جانب سے ایک بار پھر اسلام مخالف رویہ اور نفرت پھیلانے اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور آزادی اظہار کے بہانے قرآن کی توہین اور کلام وحی کی اوراق کو نذر آتش کرنے کی عظیم اور ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔
سویڈن میں اس شرمناک اقدام سے دنیا بھر کے مسلمانوں بلکہ تمام آسمانی مذاہب کے پیروکاروں اور دنیا کے آزاد انسانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کو مزید رسوا کر دیا ہے۔
ان کی اس مذموم حرکت نے پردے کے پیچھے ہاتھ اور عالمی صہیونیت کی مذموم سازشوں اور امریکی استکبار کے نہ صرف اسلام کے خلاف بلکہ فکر و اندیشہ، ثقافت اور انسانی آزادی کے خلاف سازشوں کو بھی برملا کر دیا ہے۔
آج جب دنیا اپنی فطرت کی طرف لوٹ رہی ہے اور دنیا کو اسلام اور قرآن کی مقدس کتاب کی جانب تمایل کی ایک عظیم لہر کا سامنا ہے تو ایسے میں یہ پست حرکات ان کے اسلام سے خوف کی علامت ہے۔
قرآن کریم اور دعوت اسلامی دنیا کے لیے نور ہیں اور خدا کے وعدے کے مطابق کفار کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ توہین آمیز رویے اور قرآن اور اسی طرح مکتب اسلام کے خلاف ان عناصر کی کوئی بھی مذموم کوشش ایک عظیم نور کو اپنے تئیں پھونک مار کر بجھانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔
ان شاءاللہ یہ الٰہی نور پھیلتا رہے گا اور مزید مکمل ہوتا جائے گا یہاں تک کہ یہ ساری دنیا اور تمام جہان کا احاطہ کر لے اور سارا جہان اس کے نور سے مستفید ہو۔
جامعة الزہرا (س) اور مرکز مدیریت حوزہ علمیہ خواہران کے طلباء، اساتید اور دانشوران قرآن کریم کی بے حرمتی کے اس مذموم اور شرمناک فعل سے اپنی بیزاری اور نفرت کا اعلان کرتے ہیں اور ملت مسلمان اور جمہوری اسلامی ایران کے ثقافتی اور ڈپلومیٹک اداروں اور دنیا بھر میں پیغمبر اسلام (ص) کی امت سے تقاضا کرتے ہیں کہ ان پست اور مذموم اقدامات سے سختی سے نمٹا جائے۔
سیدہ زہرا برقعی، مدیر جامعة الزہرا سلام اللہ علیھا (حوزہ علمیہ خواہران- قم)
مجتبیٰ فاضل، حوزہ علمیہ خواہران کی انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ
آپ کا تبصرہ