۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسلامو فوبیا

حوزہ/ غیرتمند حکمرانوں اور مسلم امہ کے رہبران سے سویڈن کے ساتھ سیاسی، سفارتی اور تجارتی تعلق کو محدود کرنے کا مطالبہ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/سویڈن میں ایک بار پھر مقدس آسمانی صحیفہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان اسلامی اسکالر مولانا وسیم رضا الکشمیری نے کہا کہ دو ارب مسلمانوں کے اعتقادات کو ٹھیس پہنچانا یا مقدسات کی توہین کو آزادی بیان کا نام دینا جھوٹ اور فریبکاری ہے جس کیخلاف عالمی سطح پر آواز بلند ہونی چاہییے تاکہ سویڈن کی حکومت واقعے میں ملوث گستاخ کو سخت سزا دیکر روکتھام کیلئے ایک ٹھوس پالیسی اختیار کرے۔

جاری ایک بیان میں جامعۃ المصطفیٰ (ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم ایران میں زیر تعلیم جموں کشمیر کے معروف نوجوان اسلامی اسکالر مولانا وسیم رضا نے کہا کہ سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن کریم جلائےجانے کی اجازت دینا آزادی بیان کے کھوکھلے نعرہ اور دشمنی کی بدترین مثال ہے جسے ایک باشعور انسان خصوصا مسلمان ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔

مولانا نے ایک بار پھر دہرایا کہ اس ناشائستہ واقعہ پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی سے عالم امن اور مذہبی رواداری پر سنگین منفی اثرات مرتب ہونگے۔ قرآن کریم فقط مسلمانوں سے مختص نہیں بلکہ یہ وہ کتاب ہے جس میں ادیان الٰہی کا ذکر اور انبیاء کی حقانیت کا ثبوت ملتا ہے۔

ہم غیرتمند حکمرانوں اور مسلم امہ کے رہبران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن کی حکومت پر دباو ڈالنے کیلئے سفارتی، سیاسی اور تجارتی تعلقات کو محدود کیا جائے کیونکہ قرآن کریم یا کسی مقدس ہستی کی شان میں گستاخی یعنی ہماری ناموس اور وجود پر حملہ ہے جس کے مقابل ہم سکوت اختیار نہیں کرسکتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .