حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے معروف سنی عالم دین شیخ ماہر عبد الرزاق نے سوئیڈن میں انتہا پسندوں کے توسط سے قرآن مجید کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بزدلانہ اقدام کو مسلمانانِ عالم کی توہین قرار دیا ہے۔
انہوں نے سوئیڈن حکومت سے قرآن مجید کی توہین کرنے والے انتہا پسندوں کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ اقدام ہرگز آزادی بیان شمار نہیں ہوتا ہے، بلکہ یہ دنیا میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کی توہین اور اقوام عالم کے درمیان نفرت اور بیزاری کا باعث بنے گا۔
شیخ عبد الرزاق نے عرب اور اسلامی ممالک سے نیز مطالبہ کیا کہ وہ سوئیڈش حکومت کو دو ٹوک پیغام ارسال کریں اور قرآن مجید کی توہین کرنے والے انتہا پسندوں کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کریں۔