۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
1

حوزہ/ منگل کی صبح تقریباً 50 اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین اور کیمپ پر دھاوا بول دیا اور فلسطینی جیالوں کے ساتھ جھڑپیں شروع کر دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،منگل کی صبح فلسطینی میڈیا نے مغربی کنارے کے شہر جنین اور کیمپ پر صیہونی افواج کے نئے حملے سے متعلق اطلاع دی۔

خبر رساں ایجنسی "شہاب" نے اس بارے میں لکھا ہے کہ تقریباً 50 فوجی گاڑیاں جنین کی طرف پہنچیں اور اس علاقے کے سرکاری ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا، اس کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی حملہ آوروں کے خلاف محاذ آارائی کی اور ان کی گاڑیوں کو زوردار دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا۔

"الجزیرہ" نیٹ ورک نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے شہر جنین اور جنین کیمپ کے اطراف میں بڑے حملے کے دوران کئی عمارتوں میں اسنائپرز کو تعینات کیا، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جنین کیمپ کے کئی علاقوں کی بجلی اسی وقت منقطع ہوگئی جب حملہ آوروں نے اس علاقے پر حملہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .