۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
مرز لبنان

حوزه/ لبنان اور غاصب اسرائیل کی مشترکہ سرحد پر لبنانی سیکورٹی اہلکار کے جانبحق ہونے کے بعد، غاصب اسرائیلی فوج نے لبنان سے معافی مانگ لی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان اور غاصب اسرائیل کی مشترکہ سرحد پر لبنانی سیکورٹی اہلکار کے جانبحق ہونے کے بعد، غاصب اسرائیلی فوج نے لبنان سے معافی مانگ لی ہے۔

غاصب صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، لبنان-اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر کشیدگی کے بعد، پہلی مرتبہ غاصب اسرائیل نے اپنی سابقہ روایات کے برعکس لبنانی فوج سے، ان کے اہلکار کے جانبحق ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، غاصب صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج، حزب اللہ کے ٹھکانے پر حملہ کرنا چاہتی تھی، لیکن لبنانی فوج کو ہدف بنایا نہیں چاہتی تھی، لہٰذا حملے میں غلطی سے لبنانی فوجی کے جانبحق ہونے پر معافی مانگتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنانی سرحدی علاقے عدیسہ میں غاصب اسرائیلیوں کے حملے کی وجہ سے ایک لبنانی فوجی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ شمالی سرحدوں پر کشیدگی کے بعد، پہلی مرتبہ لبنانی فوج کو جانی نقصان ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .