۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
1

حوزہ/ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ غزہ کی پٹی ایک بار پھر بچوں کے رہنے کے لیے دنیا کی خطرناک ترین جگہ بن گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے غزہ کی پٹی میں حالات زندگی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین مقام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سخت سردی کا موسم آنے والا ہے اس لیے جس کے پاس بھی ان بچوں کی مدد کے لیے ضروری وسائل اور امکانات ہیں وہ مدد کرے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے بھی کہا تھا کہ غزہ کی پٹی کے مکینوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے تمام مکین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مسلسل دوسرے ماہ بھی اسرائیلی حملوں کے خوف میں موت، تباہی اور بیماری کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .