۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
عادی سازی روابط با اسرائیل

حوزہ / ایک مراکشی جوان کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت اور اس موضوع پر مطالب نشر کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے اور ساتھ ہی نقد جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مراکش کے شہر کاسا بلانکا کی عدالت نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت اور اس موضوع پر مطالب سوشل میڈیا پر مطالب نشر کرنے کے الزام میں سعید بوکیود نامی مراکشی جوان کو تین سال قید کی سزا اور چالیس ہزار درہم نقد جرمانہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس جوان نے اپنے اس اقدام کے ذریعہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانےکے متعلق حکومت کی قومی پالیسی پر اعتراض کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ جوان قطر میں مقیم ہے جسے دوماہ قبل مراکش واپس جاتے ہوئے کاسا بلانکا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .