حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 20 ستمبر 2025ء سات اکتوبر کی قربت کے پیشِ نظر، سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بڑی تعداد میں لوگ غصّے اور بھرے ہاتھوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف اور بہادر فلسطینی عوامِ مقاوم کی حمایت میں احتجاج کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس مارچ میں یہودی گروہوں کی بھی شرکت رہی جنہوں نے اسرائیل کی غیرانسانی پالیسیوں کی مخالفت میں نعرے لگائے۔
اس احتجاج میں لوگوں کے بنیادی مطالبات میں «فلسطین کی آزادی»، «متجاوز ریاست اسرائیل کا خاتمہ»، «غزہ میں نسل کشی کو روکنا»، «معصوم فلسطینی بچوں کی حمایت»، «فلسطینی عوام کے لیے خوراکی اور طبی محاصرے کا خاتمہ» اور «فلسطین میں مقاومت کے ساتھ یکجہتی» شامل تھے۔
کئی علامتی کفن پوش تابوت بھی تیار کیے گئے تھے تاکہ غزہ کے شہداء کے تابوتوں کی تمثیل پیش کی جا سکے۔ انہیں آج اسٹاک ہوم کے لوگوں نے اٹھایا تاکہ دنیا دیکھے کہ پوری دنیا مظلوم و مقاوم فلسطینیوں کے بےجا بہائے گئے خون پر سوگوار ہے اور بہت جلد مشرق سے مغرب تک لوگ مل کر فلسطین کے لیے انتقام کا مطالبہ کریں گے۔
شرکاء نے اس وسیع مارچ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور دنیا بھر کے صارفین نے اس انسانیت پسند تحریک کا خیرمقدم کرتے ہوئے مثبت ردِعمل ظاہر کیا۔ سب نے کہا کہ اسرائیل کو فوراً روکا جانا چاہیے اور فلسطین کی مدد کی جانی چاہیے۔
انسانیت دین، نسل یا سیاست کو نہیں پہچانتی؛ انسانیت سب کی مشترکہ زبان ہے۔ یقیناً حق بالاخر جیتے گا اور ظلم و جور شکست کھائے گا۔ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف عوامی بیداری میں شدت اس بات کی علامت ہے کہ بلا شبہ فلسطین آزاد ہوگا اور اسرائیل ختم ہوگا اور لاکھوں مسلمان و غیرمسلمان کی موجودگی میں مسجد اقصیٰ کی فتح کا جشن منایا جائے گا۔









آپ کا تبصرہ