۱۷ شهریور ۱۴۰۳ |۳ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 7, 2024
بزرگداشت روز بسیج توسط حزب الله در شهر بعلبک

حوزہ/ روز بسیج کے موقع پر لبنان کے شہر بعلبک میں حزب اللہ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اس عظیم دن کی یاد منائی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ کے یوم بسیج (رضا کار) کے موقع پر بعلبک شہر کے ضلع بقاع میں بیت شاما کے علاقے میں وہاں کے بسیجیوں (رضا کاروں) کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء اور بعض مقامی افراد نے شرکت کی، اس موقع پر فلم "روح اللہ" کی بھی نمائش عمل میں آئی۔

اس پروگرام کے اختتام پر تقریباً 130 بسیجیوں کی موجودگی میں ان کی محبت اور وفاداری کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .