۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزه/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دشمن اعلان کر رہا ہے کہ پارہ چنار کو غزہ بنائیں گے، لیکن ہم اس خواب کو پورا ہونے نہیں دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دشمن اعلان کر رہا ہے کہ پارہ چنار کو غزہ بنائیں گے، لیکن ہم اس خواب کو پورا ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار کو غزہ بنانے کا خواب دیکھنے والوں کی آرزوئیں خاک میں مل جائیں گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارہ چنار غزہ بنا تو فرقہ واریت اور دہشت گردوں کا مقبرہ بنے گا۔

چیرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ غزہ تو اسرائیل اور اس کے حامیوں اور ان کی منحوس آرزوں کی خاک میں ملنے کی جگہ بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارہ چنار کے راستوں کو کھولا جائے اور بڑھتی ہوئی بدامنی کو روکا جائے۔ ہمارا ملک ایسی بد امنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جتنا بھی ظلم ہوجائے ہم پاکستان کے عوام کو شیعہ سنی فساد کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔ ہمارے احتجاج کا رخ امریکی واسرائیلی مظالم کو آشکار کرنے کی جانب رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .