۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ همایش تبیینی راهبران شبکه هیئت و مسئولین هیات های مذهبی در تبریز

حوزہ/ عید مباہلہ اور غدیر کے بعدپورے ایران کی گلی کوچوں میں سیاہ پرچموں کا نصب ہونا محرم کے آغاز کی علامت ہے، لیکن اس سے پہلے دنیا کے سامنے مباہلہ کی تفسیر اور وضاحت ضروری ہے، کیونکہ اگر مباہلہ سمجھ میں آجائے تو غدیر بھی سمجھ میں آجائے گی اور غدیر کی اہمیت اور بڑھ جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری (مجلس ماہرین) کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین سید احمد حسینی خراسانی نے تبریز میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عید مباہلہ اور غدیر کے بعدپورے ایران کی گلی کوچوں میں سیاہ پرچموں کا نصب ہونا محرم کے آغاز کی علامت ہے، لیکن اس سے پہلے دنیا کے سامنے مباہلہ کی تفسیر اور وضاحت ضروری ہے، کیونکہ اگر مباہلہ سمجھ میں آجائے تو غدیر بھی سمجھ میں آجائے گی اور غدیر کی اہمیت اور بڑھ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا: غدیر اور مباہلہ کے بعد عزاداری کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے تاکہ اسلام کا اہم ترین واقعہ غدیر حاشیہ پر نہ رہ جائے اور غفلت کا شکار نہ ہو۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے دعبل خزاعی کے بعض اشعار اور حضرت زینب (س) کےاقوال کا حوالہ دیتے ہوئے نوحہ خوان، عزاداران سید الشہدا (ع) اور ماتمی انجمنوں کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کوئی بھی علم، عالم، مورخ، تاریخ، تقریر، علم وادب اور سیاست اگر حسین علیہ السلام کی راہ میں نہ ہو تو وہ قائم نہیں رہے گی اور فنا ہو جائے گی۔

مشرقی آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے استقبال ایام عزا کے موقع پر صوبے کے مذہبی اداروں کا عید مباہلہ کو پرجوش انداز میں منانے پر شکریہ ادا کیا اور مزید کہا: مشرقی آذربائیجان میں محرم الحرام کا ماتم اور عزاداری ہمیشہ سے مشہور رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .