حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال امیرالمؤمنين عليه السلام:
اِنَّمـَا الْبـَصـيـرُ مـَنْ سـَمـِعَ فـَتـَفـَكَّرَ وَ نـَظـَرَ فـَأبـْصـَرَ وَانْتَفَعَ بِالْعِبَرِ، ثُمَّ سَلَكَ جَدَداً واضِحاً.
امير المؤمنين حضرت علی علیه السلام نے فرمایا:
صاحب بصیرت وہ ہے جو سنے تو غور بھی کرے اور دیکھے تو نگاہ بھی کرے اور عبرتوں سے فائدہ حاصل کر کے سیدھے اور روشن راستے پر چل پڑے۔
نہج البلاغہ، خ 152، ص 474