۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجه الشریف نے ایک روایت میں اپنی شناخت اور ملاقات کے راستے کی نشاندہی فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال صاحب الزمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف:

لَوْ اَنَّ أشياعَنا وَ فَقَّهُمُ اللّه ُ لِطاعَتِهِ، عَلى اجْتِماعٍ مِنَ الْقُلُوبِ فى الْوَفاءِ بِالْعَهْدِ عَلَيْهِمْ، لَما تأخَرَّ عَنْهُمُ الْيُمْنُ بِلِقائنا، وَ لَتَعَجَّلَتْ لَهُمْ السَّعادَةُ بِمُشاهِدَتِنا، عَلى حقِّ الْمَعْرِفَةِ وَ صِدْقِها مِنْهُمْ بِنا، فَما يَحْبِسُنا عَنْهُمْ إلاّ ما يَتَّصِلُ بِنا مِمّا نُكْرِهُهُ

حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف نے فرمایا:

اگر ہمارے شیعوں کے دل کہ خداوند متعال انہیں اپنی اطاعت کی توفیق دے، اپنے عہد و پیمان پر عمل کرنے میں ایک ہوتے تو ہرگز ہماری ملاقات کی سعادت انہیں دیر سے نصیب نہ ہوتی بلکہ ہمارے دیدار کی سعادت صدق دل اور ہماری شناخت کے ساتھ انہیں بہت جلد میسر ہوتی اور ناپسندیدہ کاموں کے سوا کوئی چیز ہمیں ان سے دور نہ کر سکتی۔

بحار الانوار، 53: 177

تبصرہ ارسال

You are replying to: .