۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حدیث روز

حوزہ/ رسول خدا صلی اللہ علیه وآله وسلم نے ایک روایت میں مبلغین کی زحمتوں کے ثمرہ کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:

أشَدُّ مِن يُتْمِ اليَتيمِ الّذي انقَطَعَ عَن أبيهِ ، يُتْمُ يَتيمٍ انقَطَعَ عَن إمامِهِ و لا يَقدِرُ علَى الوُصولِ إلَيهِ ، و لا يَدري كَيفَ حُكمُهُ فيما يُبتَلى بهِ مِن شَرائعِ دِينِهِ . ألاَ فمَن كانَ مِن شِيعَتِنا عالِما بِعُلومِنا و هذا الجاهِلُ بِشَريعَتِنا المُنقَطِعُ عَن مُشاهَدَتِنا يَتيمٌ في حِجرِهِ ، ألاَ فَمَن هَداهُ و أرشَدَهُ و عَلَّمَهُ شَريعَتَنا كانَ مَعَنا في الرَّفيقِ الأعلى

رسول خدا صلی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا:

باپ کو کھو دینے والے یتیم سے زیادہ وہ یتیم ہے جو اپنے امام سے کٹ جائے اور امام تک دسترسی اس کے امکان میں نہ ہو اور وہ مورد مبتلا دینی مسائل کا حکم نہ جانتا ہو۔

اس بات سے سب کو آگاہ ہونا چاہیے کہ ہمارے شیعیوں میں سے جو شخص ہمارے علوم سے آگاہ ہو اور جو ہماری شریعت سے آگاہ نہ ہو اور وہ ہم تک نہ پہنچ سکتا ہو تو وہ اس پہلے شخص کے پاس ایک یتیم کی طرح ہے۔

جان لو کہ جو بھی اس کی ہدایت و رہنمائی کرے گا اور اسے ہماری شریعت اور احکام کی تعلیم دے گا تو وہ ہماری بہشت برین میں رہنے والوں کے ساتھ ہو گا۔

بحارالانوار : 2/2/1

تبصرہ ارسال

You are replying to: .