۲۳ شهریور ۱۴۰۳ |۹ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 13, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام جعفر صادق علیه السلام نے ایک روایت میں جوانوں کے احوال بیان فرمائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "أمالی طوسی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام

لَستُ اُحِبُّ أنْ أرَى الشّابَّ مِنْكُمْ اِلاّغادِياً فى حالَيْنِ: إمّا عالِماً أوْ مُتَعَلِّماً، فَإنْ لَمْ يَفْعَلْ فَرَّطَ، فَإنْ فَرَّطَ ضَيَّعَ، فَإنْ ضَيَّعَ أثِمَ، وَ إنْ اَثِمَ سَكَنَ النّارَ وَالَّذى بَعَثَ مَحُمَّداً بِالحَقِّ

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

مجھے ہرگز پسند نہیں ہے کہ تم میں سے کسی جوان کو دیکھوں مگر وہ دانشور یا طالب علم ہو اور اگر ایسے نہ ہو تو اس نے کوتاہی کی ہے اور اگر کوتاہی کی ہے تو اپنے آپ کو تباہ کر دیا ہے اور اگر اپنے کو تباہ کیا ہے تو گناہ کیا ہے اور اگر گناہ کیا ہے تو مجھے اس خدا کی قسم جس نے حضرت محمد صلی اللہ علیه وآله وسلم کو مبعوث برسالت کیا ہے، یہ جوان ہمیشہ آتش جہنم میں رہے گا۔

أمالی طوسی، 303 - 604

تبصرہ ارسال

You are replying to: .