منگل 29 اکتوبر 2024 - 03:00
حدیث روز | نیکی و برائی کا دروازہ

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث کے مطابق، خوش اخلاق نوجوان معاشرے میں بہتری لا سکتے ہیں، جبکہ بداخلاق نوجوان منفی اثرات پیدا کرتے ہیں۔ اس لیے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار کو مضبوط کریں تاکہ وہ نیکیوں کی طرف راغب ہوں اور برائیوں سے دور رہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "أمالی طوسی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام

اِعْلَمى اَنَّ الشّابَّ الْحَسَنَ الْخُلُقِ مِفْتاحٌ لِلْخَيْرِ ، مِغْلاقٌ لِلشَّرِّ وَ اِنَّالشّابَّ الشَّحيحَ الْخُلُقِ مِغْلاقٌ لِلْخَيْرِ مِفْتاحٌ لِلشَّرِّ

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جان لو کہ خوش اخلاق نوجوان نیکیوں کا دروازہ اور برائیوں کا قفل ہے، جبکہ بد اخلاق نوجوان نیکیوں کی راہ روکنے اور برائیوں کو کھولنے والا ہے۔

أمالى طوسى، ص ۳۰

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha