۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت‌الاسلام‌والمسلمین ناصر رفیعی

حوزہ/ حجت الاسلام ول المسلمین ڈاکٹر رفعی نے کہا: اگر رحمت خدا چاہیے تو ایک دوسرے پر رحم کرو، لوگوں کے ساتھ مروت اور رحم دلی کے ساتھ پیش آؤ، اگر لوگ ایک دوسرے کے ساتھ، حکام اور بینک کے مالکان لوگوں کے ساتھ، ڈرائیور مسافر کے ساتھ، شوہر اپنی بیوی کے ساتھ رحم دلی کے ساتھ پیش نہیں آئیں گے تو رحمت خدا بھی ان کے شامل حال نہیں ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام المسلمین ڈاکٹر رفعی نے کہا: حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا: سورہ اسراء کی آیت نمبر 80 ایک ایسی دعا ہے کہ جس کے سلسلے میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک روایت ہے، امام علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جب بھی تمہیں خوف ہو اور شدید پریشانی کا عالم ہو تو یہ دعا پڑھو: رَبِّ أَدْخِلْنِی مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِی مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِی مِنْ لَدُنْکَ سُلْطَانًا نَصِیرًا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعین مزید بیان کیا: اللہ تعالی نے سورہ بقرہ کی آیت 250 میں مجاہدین اسلام کے لئے ایک ایسی دعا تعلیم فرمائی ہے جو کہ طالوت کے لشکر نے جنگ کے وقت پڑھی تھی: رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِینَ،یعنی خدایا ہمیں صبر عطا فرما اور ہمارے قدموں کو مضبوط کرو اور ہمیں کافروں پر فتح و ظفر عطا فرما۔

خطیب حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا نے مزید کہا: سورہ بقرہ کی اخری ایتوں کو "آمن الرسول" کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے، اگر کوئی شخص ان دو ایتوں کو رات میں سونے سے پہلے تلاوت کرے اور پھر سو جائے اگرچہ کہ اسے نماز شب کی توفیق نہ ہو پھر بھی اسے نماز شب کا ثواب عطا کیا جائے گا، ان دو آیتوں کو سورہ بقرہ کی 280 آیتوں کا خلاصہ کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: اگر رحمت خدا چاہیے تو ایک دوسرے پر رحم کرو، لوگوں کے ساتھ مروت اور رحم دلی کے ساتھ پیش آؤ، اگر لوگ ایک دوسرے کے ساتھ، حکام اور بینک کے مالکان لوگوں کے ساتھ، ڈرائیور مسافر کے ساتھ، شوہر اپنی بیوی کے ساتھ رحم دلی کے ساتھ پیش نہیں آئیں گے تو رحمت خدا بھی ان کے شامل حال نہیں ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .