حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے آستانۂ مقدّس حضرت عباس علیہ السلام کے حرم مبارک کے خادموں سے ملاقات کے دوران گفتگو کی جس میں انہوں نے عتبات مقدس میں خدمت کرنے کے شرف کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا: آپ کو زمین کی مقدس ترین جگہ میں خدا کی پاک و پاکیزہ ترین مخلوق یعنی زائرین کی خدمت کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔آپ کو اس عظیم نعمت پر افتخار کرنا چاہیے۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام خدا کے نزدیک عزیز اور صاحب عزت ہیں۔
وہ رحمت الہی کے سرچشمے ہیں۔ وہ ہماری حق کے راستے اور دنیا و آخرت کی بھلائی کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔