۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
محمد مهدی میرباقری

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا کہ زیارت کا مطلب اللہ کی جانب ہجرت ہے اور جو انسان امام تک پہنچنے کا ارادہ رکھتا ہے، اسے دنیاوی تعلقات سے خود کو آزاد کر کے خدا کی جانب کوچ کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ‌الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی میرباقری نے حضرت امام رضا (ع) کی شب شہادت پر حرم حضرت معصومہ (س) میں خطاب کرتے ہوئے کہا : اہل بیت (ع) کی زیارت ان عبادات میں سے ہے جن پر ائمہ نے خصوصی تاکید کی ہے اور اسے کبھی حج کے برابر اور بعض اوقات حج سے بھی افضل قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا : حج ایک مکمل سیر ہے جس میں انسان اپنے نفس اور دنیاوی تعلقات کو چھوڑ کر اللہ کی طرف سفر کرتا ہے، روایات میں بیان ہوا ہے کہ امام رضا (ع) کی زیارت سات لاکھ مقبول حج کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا: کہ زیارت کا مطلب یہ ہے کہ انسان دنیاوی چیزوں کو ترک کر کے امام کی جانب سفر کرے، اور ہر قدم جو انسان امام کی جانب اٹھاتا ہے، اسے ایک مقبول حج کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔

حجۃ‌الاسلام والمسلمین میرباقری نے مزید کہا : نماز کے ذریعے انسان اللہ کے قریب ہوتا ہے لیکن معرفت امام کے بغیر نماز بھی مقبول نہیں ہوتی، زیارت، امام معصوم کی معرفت کے ذریعے اللہ کی طرف سفر کا ایک ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا : رسول اللہ (ص) اور ائمہ معصومین (ع) مومنین کے اعمال پر گواہ ہیں، امام ہر مؤمن کے اعمال کا مشاہدہ کرتے ہیں اور ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو نزدیک سے زیارت کی توفیق نہیں ملتی تو وہ دور سے بھی امام کو سلام کرسکتا ہے، اور اس کا بھی اتنا ہی ثواب ہے جتنا ایک مقبول حج کا۔

خطیب حرم معصومہ قم (س) نے آخر میں کہا : اگر آپ حرم میں حاضر نہیں ہوسکتے تو نیت کریں اور دور سے امام کو سلام کہیں، کیونکہ امام ہم سے بہت قریب ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .