۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
نشست

حوزہ / جامعة المصطفیٰ کے قرآن و حدیث فیسٹیول کمیٹی کے سربراہ نے کہا: جامعة المصطفیٰ کے قرآن و حدیث فیسٹیول میں 30 ہزار افراد نے 40 مختلف قرآنی شعبوں میں حصہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعة المصطفیٰ کے قرآن و حدیث فیسٹیول کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام محمد حسین رفیعی نے جامعة المصطفیٰ العالمیہ کے میٹنگ ہال میں منعقدہ جامعة المصطفیٰ کے 29ویں بین الاقوامی قرآن و حدیث فیسٹیول کے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جامعة المصطفیٰ کا 29واں بین الاقوامی قرآن و حدیث فیسٹیول قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی محوریت اور مرکزیت کے ساتھ منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا: ایران کے اندر سے شعبہ طلاب میں سے 3 ہزار اور طلاب کی فیملیز میں سے 5 ہزار 500 افراد نے شرکت کی۔

حجت الاسلام رفیعی نے کہا: ایک اندازے کے مطابق 20 مختلف ممالک سے تقریباً 20 ہزار غیر ملکی افراد نے بھی اس فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حفظ قرآن کریم، حفظ نہج البلاغہ، حفظ صحیفہ سجادیہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات پر مشتمل دو کتابیں اس فیسٹیول کے نصاب میں شامل تھیں۔

حجت الاسلام رفیعی نے کہا: اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب 13 فروری 2024ء کو امام خمینی (رہ) کمپلیکس کے قدس ہال میں منعقد ہو گی۔ جس میں آیت اللہ زکزاکی کی قرآنی سرگرمیوں پر انہیں بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .