حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامک لینگویج اینڈ ایجوکیشن سینٹر کے سابقہ سربراہ حجۃ الاسلام محسنی نے المصطفی لینگویج اینڈ اسلامک ایجوکیشن سینٹر کے سربراہ کے اعزاز میں منعقدہ تعارفی تقریب میں اساتذہ کو تعلیمی نظام کا ستون قرار دیتے ہوئے کہا: مراکز علمی اور جامعۃ المصطفی کے تمام معزز اساتذہ بالخصوص مدرسہ المہدی کے اساتذہ کی خدمات انتہائی گرانقدر ہیں۔
انہوں نے حضرت امام علی علیہ السلام کی حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا "ہر آنے والے کی روانگی ہوتی ہے اور ہر منصب دار کو ایک دن معزول ہونا ہوتا ہے"۔
حجۃ الاسلام محسنی نے ملک بھر میں موجود فارسی زبان و ادب کے تعلیمی مجموعوں میں اسلامک لینگویج اینڈ ایجوکیشن سینٹر (مرکز آموزش زبان و معارف اسلامی) کے علمی مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: زبان کی تعلیم و تحقیق کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات میں جدید اور اپ گریڈ صلاحیتوں کو بروئے کار لانا اس علمی مجموعے کا امتیاز ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ اس تقریب میں اسلامک لینگویج اینڈ ایجوکیشن سنٹر (مدرسہ المہدی) کے سابقہ سربراہ حجۃ الاسلام محسنی کی کاوشوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اسی کے ذیل میں حجۃ الاسلام والمسلمین صفورائی کو اس تعلیمی ادارے کے نئے سربراہ کے طور پر متعارف کرایا گیا۔