۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
1

حوزہ/ جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی کی موجودگی میں ہندوستان میں جامعۃ المصطفی کے زیر اہتمام مرکز برائے زبان و ثقافت ’’مروارید سفید‘‘ کی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی کی موجودگی میں ہندوستان میں جامعۃ المصطفی کے زیر اہتمام مرکز برائے زبان و ثقافت ’’مروارید سفید‘‘ کی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ نے اس تقریب میں ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندہ دفتر کے عہدیداروں کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ہندوستان میں اس تعلیمی مرکز کے افتتاح پر ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی نے کہا:جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایران کی سب سے بڑی بین الاقوامی یونیورسٹی ہے جہاں 130 ممالک کے دسیوں ہزار طلاب زیر تعلیم ہیں، اور اس یونیورسٹی کے نمائندے اندرون و بیرون ملک تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ کے نصاب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:جامعۃ المصطفیٰ تین محوروں پر کام کرتا ہے، پہلا محور ہیومینیٹیز، دوسرا محور اسلامک سائنسز اور تیسرا محور زبان و ثقافت ہے کہ جس شعبے میں جامعۃ المصطفیٰ میں 21 زبانیں پڑھائی جاتی ہیں، جو کہ اس یونیورسٹی کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

ڈاکٹر عباسی نے مزید کہا:آج جامعۃ المصطفیٰ دنیا میں حضوری اور آنلائن دونوں پلیٹ فارم پر تعلیمی خدمات فراہم کر رہا ہے، جامعۃ المصطفیٰ قلیل مدتی کورس کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہےجس کہ سال بھر جاری رہتا ہے اور اسلامی تعلیم و تعلم میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کے فارسی زبان و ادب کے شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی، اسی دوران ہندوستان میں جامعۃ المصطفی ب کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شاکری نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: ہندوستان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے زیر نگرانی مرکز برائے زبان و ثقافت میں فارسی، انگریزی، ہندی اور دیگر زبانیں پڑھائی جاتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .