۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
image.png

حوزہ / جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نائب سربراہ حجت الاسلام و المسلمین خالق پور سے تنزانیہ کے عیسائی اور مسلم عمائدین کے ایک گروہ نے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس ملاقات میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر جناب حسین الوندی، مرکز صلح و ادیان کے سربراہ شیخ الہادی موسیٰ سالم، آرچ بشپ جارج فوپہ، بشپ کرسٹوفر کلاتا، بشپ رچرڈ ہانانجا، شیعہ برادری کے سیاسی نمائندہ جناب عظیم دوجی، المصطفی کے علاقائی نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین تقوی اور اسلامی ہیومینٹیز کے اعلیٰ تعلیمی کمپلیکس کے سربراہ اور اسلامی مذاہب کے مختلف عمائدین کے ایک گروہ نے شرکت کی۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نائب سربراہ نے اس صمیمی نشست کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی بات چیت کے فوائد و آثار کے متعلق بعض اہم نکات کو بیان کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین خالق پور نے کہا: مشرق وسطی میں اسلام، عیسائیت اور دیگر مذاہب کی ایک خاص شناخت رکھتے ہیں اور مشرق وسطیٰ سے دور ممالک میں ہمیں ایک دوسری قسم کا سامنا ہے کہ جو مشرق وسطیٰ میں موجود ان مذاہب سے مختلف ہے۔

آرچ بشپ جارج فوپہ نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: سب سے پہلے ہم خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں اور اس ملاقات کو منظم اور مربوط کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم آپ سب مہمانوں کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .