۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
المصطفی

حوزہ/ المصطفیٰ اسلامک ہیومینٹیز ہائیر ایجوکیشن کمپلیکس کے سربراہ نے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے 75 سال کے حوالے سے منعقد بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر امام کاظم علیہ السلام کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کی اہمیت پر ہمیشہ ائمہ انقلاب نے تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفیٰ اسلامک ہیومینٹیز ہائیر ایجوکیشن کمپلیکس کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین بناری نے تمام عالم اسلام کے لیے مسئلہ فلسطین کی اہمیت کے حوالے سے رہبر معظم (مدظلہ العالی) کے بعض بیانات کا ذکر کیا اور کہا: مسئلہ فلسطین کفر و استکبار کے کے خلاف عالم اسلام کی فتح کا پیش خیمہ ہے، اور اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام کے ام القریٰ کی حیثیت سے آج فلسطین کی حمایت کا پرچم بردار ہے۔

فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے 75 سال کے حوالے سے منعقد بین الاقوامی نفرنس کے چیئرمین نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بقول فلسطین کا دفاع کسی حکمت عملی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک نظریاتی اور عقیدتی مسئلہ ہے۔

انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ کو عالم اسلام کا ممتاز بین الاقوامی علمی ادارہ قرار دیا اور کہا:جامعۃ المصطفیٰ مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں ایک اہم مشن کی ذمہ داری سنبھال رہا ہے اور 75 سالہ ظالمانہ تسلط پر کانفرنس کا انعقاد اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔

المصطفیٰ اسلامک ہیومینٹیز ہائیر ایجوکیشن کمپلیکس کے سربراہ نے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے 75 سال کے حوالے سے منعقد بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر امام کاظم علیہ السلام کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کی اہمیت پر ہمیشہ ائمہ انقلاب نے تاکید کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .