حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری سردار سرلشکر ڈاکٹر محسن رضائی کی تقرری پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آج اسلام اور انقلاب کے دشمنوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنی اور جارحیت کے لیے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے اپنے مذموم عزائم کو تقویت دے دی ہے۔
انہوں نے مزید تاکید کی کہ موجودہ صورت حال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کی پیروی، دشمن کے مقابلے میں استقامت، ہر قسم کی جارحیت کا دوٹوک اور فیصلہ کن جواب دینا اور ملک کے اندر اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے نئے سیکریٹری سردار سرلشکر ڈاکٹر محسن رضائی کا نام جاری کئے گئے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سردار سرلشکر جناب ڈاکٹر محسن رضائی
السلام علیکم
آپ کو شورائے عالیِ قومی سلامتی کے سیکرٹری کے منصب پر تقرری پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
آج اسلام اور انقلاب کے دشمنوں نے اپنے عزائم کو مزید تقویت دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنی اور جارحیت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں میدان میں جھونک دی ہیں۔ ایسے حالات میں عسکری اور دفاعی امور میں آپ کے سابقہ تجربات اور صلاحیتیں اس اہم اور حساس ذمہ داری کی انجام دہی میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔
موجودہ حالات میں رہبر معظم کے فرامین کی پیروی، دشمن کے مقابلے میں استقامت، ہر قسم کی جارحیت کا قاطعانہ جواب، اور داخلی وحدت و قومی یکجہتی کا تحفظ انتہائی ضروری امور میں شامل ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے آپ کی کامیابی اور توفیقات کے لیے دعاگو ہوں۔
۳۱ مرداد ۱۴۰۵ (22 اگست 2026)
حسین نوری ہمدانی









آپ کا تبصرہ