حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر زبردست حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 900 فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء میں 250 سے زائد بچے اور 230 خواتین شامل ہیں جب کہ 4500 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ پر بمباری شروع کردی ہے جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 450 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 1200 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔