حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 28 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حتمی اعداد و شمار لبنان کی وزارتِ صحت نے جاری کیے۔
رپورٹ کے مطابق، حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی لڑاکا طیارے علاقے کی فضا میں مسلسل اور گہرے پروازیں کر رہے تھے۔ فضائی حملہ براہِ راست ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا، جس سے عمارت اور آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ امدادی عملے نے متاثرہ منزلوں میں لگی آگ پر قابو پالیا۔
مراسلین کے مطابق، حملہ 10 منزلہ عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر کیا گیا۔ حملے کے وقت اسرائیلی ڈرونز بھی علاقے کے اوپر نچلی پرواز کر رہے تھے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے مسلسل جاری ہیں۔ یاد رہے کہ 27 نومبر 2024 کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی ضاحیہ کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
آج ہی صبح، جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کی بلدة عیتا الشعب پر اسرائیلی حملے میں ایک اور شہری بھی شہید ہوا۔









آپ کا تبصرہ