۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان

حوزہ/ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں 6 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والی عظیم الشان (یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس) کی دعوتی مہم کے سلسلے میں کوئٹہ کی اہم شخصیات و پارٹیوں کے ذمہ داران کو دعوت دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں 6 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والی عظیم الشان (یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس) کی دعوتی مہم کے سلسلے میں کوئٹہ کی اہم شخصیات و پارٹیوں کے ذمہ داران کو دعوت دی گئی۔

اس سلسلے میں جامعہ امام صادق علیہ السّلام کے پرنسپل بزرگ عالم دین علامہ محمد جمعہ اسدی، عالمی مجلسِ تحفظ ختم نبوت کے مولانا انوار الحق حقانی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ اکبر حسین زاہدی، دعوت اسلامی کوئٹہ کے صدر مولانا شہزاد عطاری، پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبد الرحیم، زیارت وال مجلس علماء مکتب اہلیبت بلوچستان کے صدر علامہ محمد موسیٰ حسینی اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی جواد رفیعی کو ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے وفد نے کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دی۔

ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے وفد میں MWM بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، جماعت اہل حدیث کے مولانا سید عقیق الرحمن نقوی، جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ سید نورالحق اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنما سید فیروز شاہ جیلانی نے مختلف شخصیات کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .