۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے وفد کی اہم ملاقات 

حوزہ/ مختلف امور سمیت قومی اور ملی معاملات پر گفتگو اور قائد ملت سے اہم امور پر رہنمائی لی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبئہ قم المقدسہ کے مدیر حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی اور رہنما شیعہ علماء کونسل حجتہ السلام و المسلمین لیاقت علی سیال قمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں مدیر دفتر نے دفتر قم کی کاردگی بیان کی جسے قائد محترم نے سراہا۔ملاقات میں قائد ملت کو قومی حقوق کی جنگ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور قیادت کے ہر حکم پر لبیک کہنے کی یقین دہانی کروائی۔

قائد ملت نے ملت جعفریہ کی بیداری اور وحدت و اخوت کی قدردانی کرتے ہوئے بالخصوص علماء ،ذاکرین، ماتمی دستوں ،عمائدین کی مشترکہ کاوشوں کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے فرمایا یہ جذبے لائق تحسین ہیں اور ہر میدان میں ملت جعفریہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رہے گی اور ہرگز اصولوں اور ملت کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

ملاقات میں یکم ربیع الاول اور دیگر اہم امور پر مفصل گفتگو ہوئی اور قائد محترم نے اہم معاملات پر راہنمائی اور ہدایات دیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 16:32 - 2023/09/10
    0 0
    ماشاءاللہ