۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
افول آمریکا و غرب

حوزہ / سیاسی امور کے ماہر اور محقق نے کہا: اسرائیل کی بدون چوں و چرا حمایت نے امریکی سیاسی نظام کے زوال کی بنیاد فراہم کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے سیاسی امور کے ماہر اور محقق محمد صادق خرسند نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بوریل" کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امریکہ اپنی بالادستی کھو چکا ہے اور دنیا ایک نئے عالمی نظام کا سامنا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا: ایک ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ خود مغربی اور امریکی مفکرین موجودہ دور میں امریکہ کے زوال کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں اور عالمی حقائق بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔

سیاسی امور کے اس ماہر اور محقق نے کہا: اس وقت امریکہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف اس کی شکست ہی نہیں ہے بلکہ اس کے زوال کے آثار نمایاں ہیں۔

انہوں نے کہا: امریکی ماہرین کے بالواسطہ اور بدون واسطہ انتباہات کے مطابق اس ملک میں بہت سے مسائل اور سماجی مسائل ہیں اور امریکہ اس وقت سماجی مسائل کے حوالے سے اپنی کم ترین سطح پر ہے۔

محمد صادق خرسند نے مزید کہا: طلباء اور امریکی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کے مظاہروں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ اس ملک کا ممتاز اور پڑھا لکھا طبقہ اپنے لیڈروں سے غیر مطمئن ہے۔ خاص طور پر غزہ کی نسل کشی میں اسرائیل کی بلاامتیاز حمایت پر لوگ امریکی حکومت سے بہت ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا: موجودہ حالات میں بین الاقوامی نظام کی کوئی مخصوص قیادت نہیں ہے بلکہ اس کے پاس مختلف اختیارات ہیں۔

سیاسی مسائل کے اس محقق اور تجزیہ کار نے دنیا کی یک قطبی طاقت یعنی امریکہ کے زوال کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ اپنی بالادستی کھو چکا ہے اور دنیا ایک نئے عالمی نظام کا سامنا کر رہی ہے۔ اسی طرح اسرائیل کی بدون چوں و چرا حمایت نے امریکی سیاسی نظام کے زوال کی بنیاد فراہم کر دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .