۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: گھروں، اسپتالوں کے بعد پناہ گزین کیمپوں کو بھی صیہونیت نے اپنی سفاکیت کا نشانہ بنا رکھا ہے، اقوام متحدہ سمیت تمام طاقتور قوتیں ٹس سے مس نہ ہوئیں۔ گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کی بجائے اقوام متحدہ عملی قدم اٹھائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یکے بعد دیگرے آنیوالے پناہ گزینوں کے عالمی دن اور بیواؤں کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا: فلسطینی مظلوموں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، گھروں، اسپتالوں، اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے بعد پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری کرکے نشانہ بنایاگیا ، افسوس اقوام متحدہ مذمتی بیانات اور ایا م منانے تک ہی محدود رہا، بزرگ شہریوں، خواتین، بچوں کا بے دریغ قتل عام کیا گیا مگر عالمی دنیا منانے والے حکمرانوں کیساتھ اقوام متحدہ جیسا ادارہ بھی ٹس سے مس نہ ہوا تو ایسے حالات میں عالمی ایام منانے کا مقصد صرف "گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے" کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا: پناہ گزینوں کا عالمی دن اور بیواؤں کےلئے مختص ایام ایسے وقت میں آئے ہیں کہ جب ہزاروں فلسطینی بچے یتیم و خواتین بیوہ ہوئیں، گھروں، اسپتالوں، اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے بعد پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری کرکے ان مظلوموں کو نشانہ بنایاگیا، منظم اور سفاکانہ انداز میں نسل کشی کا سلسلہ استعماری و صیہونی جاری رکھے ہوئے ہیں مگر افسوس اقوام متحدہ جیسا ادارہ صرف مذمتی بیانات اور ایام منانے تک ہی محدود رہا، طاقتور ممالک کے حکمران نہ صرف تماشائی بلکہ استعماریت و صیہونیت کے پشت پناہ بنے ہوئے ہیں ، ایسی صورتحال میں صرف عالمی ایام کو مختص کرنے کا مقصد "گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے" کے مترادف ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: مظلوم فلسطینی عوام کا حق ہے کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ اور امت مسلمہ صحیح معنوں میں عملی طور پر ان کے ساتھ کھڑی ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .