۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
1

حوزہ/ دہشت گرد اسرائیل کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر ہونے والے حملوں میں اقوام متحدہ کے ادارے کے کچھ ملازمین بھی ملوث تھے، صیہونی حکومت کے اس من گھڑت اور بے بنیاد الزام کے بعد کئی ممالک نے اقوام متحدہ کے ادارے (UNARWA) کی مالی امداد بند کرنے کی بات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یہ وقت غزہ کے لوگوں کو ان کے حال پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس منگل کو اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNARWA) کو بڑے عطیہ دینے والے ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھر اقوام متحدہ پر بڑا الزام عائد کیا ہے، اس غیر قانونی حکومت کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر ہونے والے حملوں میں اقوام متحدہ کے ادارے کے کچھ ملازمین بھی ملوث تھے۔ صیہونی حکومت کے اس من گھڑت اور بے بنیاد الزام کے بعد کئی ممالک نے اقوام متحدہ کے ادارے (UNARWA) کی مالی امداد بند کرنے کی بات کی ہے۔ اس میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جو پہلے ہی دہشت گرد اسرائیلی حکومت کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں اور اس کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں شدید جنگ کے درمیان، اقوام متحدہ کا ادارہ 20 لاکھ سے زیادہ عام فلسطینیوں کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے حوالے سے صیہونی حکومت مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ UNARWA نے 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پناہ دی ہے اور انہیں خوراک، پانی، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر اہم خدمات فراہم کی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .