۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
1

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 26,422 ہونے کا اعلان کیا ہے اور اب تک 65,087 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج 28 جنوری غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے 114ویں دن شہداء کی تعداد بڑھ کر 26,422 ہو گئی ہے، اس وزارت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 19 نئے حملے کئے ہیں اور ان حملوں کے نتیجے میں 165 افراد شہید اور 290 دیگر زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 7000 سے زائد افراد کی لاشیں اب بھی ملبے کے نیچے یا ان علاقوں میں موجود ہیں جہاں امدادی کارکن نہیں پہنچ سکتے۔

غاصب اسرائیلی فوجیوں نے آج غزہ پر شدید حملے کیے، آج صبح غزہ شہر کے علاقے "الزیتون" میں ایک مکان پر بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہو گئے۔ غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس میں بھی اسرائیل کے شدید حملے دیکھنے میں آرہے ہیں اور رفح میں بھی اسرائیلی فوج کے ڈرون مسلسل پرواز کر رہے ہیں۔

اسی دوران غزہ میں فلسطینی ہلال احمر نے بھی اعلان کیا ہے کہ مسلسل محاصرے کی وجہ سے خان یونس کے "الامل" ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی ختم ہو گئی ہے۔

آج ’’ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز ‘‘ جس کا صدر دفتر فرانس میں ہے، اس ادارےنے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں، علاقے کے اسپتالوں نے طبی خدمات کی فراہمی بند کر دی ہے، اور اس علاقے میں عملی طور پر صحت کی دیکھ بھال کا کوئی فعال نظام موجود نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .