۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حجت‌الاسلام بارانی

حوزہ/ حجۃ الاسلام بارانی نے غزہ کی جنگ کو عالم اسلام کا پہلا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا: وحشی اور بھیڑیے نما صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مزاحمت کے خلاف اپنی نااہلی اور کمزوری کو جب دیکھا تو عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے لگے اور بے گناہ لوگوں کے گھروں کو تباہ کیا اور نہ جانے کتنے گھنونے جرائم کا ارتکاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے رودان شہر کے امام جمعہ حجۃ الاسلام محمد بارانی نے آج شہر کی مسجد میر کمال الدین میں نماز جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غزہ کی جنگ کو عالم اسلام کا پہلا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا: وحشی اور بھیڑیے نما صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مزاحمت کے خلاف اپنی نااہلی اور کمزوری کو جب دیکھا تو عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے لگے اور بے گناہ لوگوں کے گھروں کو تباہ کیا اور نہ جانے کتنے گھنونے جرائم کا ارتکاب کیا، امریکہ ان جرائم میں برابر کا شریک ہے کیونکہ یہ صہیونی حکومت امریکہ کے اشاروں پر ناچنے والی کٹھ پتلی ہے اور غزہ میں جاری نسل کشی اس کی اجازت کے بغیر نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا: غزہ جنگ صیہونی حکومت کے لئے ایک دلدل اور امریکی انسانی حقوق کےجھوٹے نعروں پر دلیل ہے، صیہونی حکومت کی حمایت کے خلاف خودامریکی حکام کے درمیان بے پناہ اختلاف پایا جاتا ہے، بہت سے مفکرین کا خیال ہے کہ امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا ہے، امریکی ایوان نمائندگان میں اختلافات اور امریکی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی تحریک اور فطری بیداری اس پر دلیل ہے، طلبہ کے اس رد عمل اور ایوان نمائندگان میں اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ صہیونی حکومت کی حمایت اور مدد کر رہا ہے۔

امام جمعہ رودان نے کہا: خطے کے عرب ممالک کو جان لینا چاہیے کہ اگرچہ آج پوری دنیا صیہونی حکومت کے خلاف اپنے حصے اور نفرت کا اظہار کر رہی ہے لیکن اگر یہ حکومتیں اس ذلیل اور منحوس صہیونی حکومت کی حمایت جاری رکھتی ہیں تو خود ان کے عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور یہ غصے کی آگ انہیں جلا کر راکھ کر دے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .