۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
رئیسی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم خواتین کے بارے میں نہ تو مغربی نظریے کو قبول کرتے ہیں، جو کہ خواتین کو استحصالی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور نہ ہی اس نظریے کی حمایت کرتے ہیں جو خواتین کو معاشرے سے مکمل طور پر الگ کرتے ہیں، کہا کہ خواتین کے بارے میں ہمارا نظریہ رہبرِ انقلابِ اسلامی والا نظریہ ہے۔ اسلام نے خواتین کو عزت دی ہے اور اسلام خواتین کو خاندان کا محور اور سماجی کاموں میں ایک اہم کردار کے طور پر دیکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے آج "روز دختر" کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچیاں حقیقت میں استاد، معاشرے اور مستقبل کی مفکر اور ملک کی معمار اور قوم کا بہت بڑا اثاثہ ہیں، جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی خدا کا تحفہ ہے۔ بچیاں خاندان، شہر اور ملک کے لئے الٰہی تحفہ ہیں۔ ہم خواتین کے بارے میں نہ تو مغربی نظریے کو قبول کرتے ہیں، جو کہ خواتین کو استحصالی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور نہ ہی اس نظریے کی حمایت کرتے ہیں جو خواتین کو معاشرے سے مکمل طور پر الگ کرتے ہیں اور ہم خواتین کو تنہائی میں دھکیلنے کی فکر کو نیز قبول نہیں کرتے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ خواتین کے بارے میں ہمارا نظریہ رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای والا نظریہ ہے۔ اسلام نے خواتین کو عزت دی ہے اور خواتین کو خاندانی محور اور اسلام سماجی کاموں میں ایک اہم کردار کے طور پر دیکھتا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج کا دن ظاہری طور پر خواتین اور ہماری بیٹیوں سے منسوب ہے، ورنہ ہر دن، ہر ہفتہ اور ہر ماہ کو روز دختر قرار دیا جانا چاہیئے اور ہر دن خواتین اور بچیوں کی قدر کی جانی چاہیئے۔

حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ خطے کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ خواتین اسلامی جمہوریہ ایران میں ہیں۔ کھیلوں کے میدانوں میں بھی خواتین نے کئی اعزازات اپنے نام کئے ہیں۔

ایرانی صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خواتین ثقافتی، فنی، سائنسی اور تحقیقی میدانوں میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں، مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ملک حضرت معصومہ (س) کے نام کی برکت اور قرآن و دین کی تعلیمات کے سائے میں مختلف شعبوں میں ترقی کرے گا۔ ملک کی ترقی آپ نوجوانوں، خواتین اور بچیوں کے ہاتھ میں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .