۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان

حوزہ/ مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے وفد کی جامعہ الکوثر اسلام آباد آمد، علامہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات پر ان کے فرزندان حجتہ الاسلام شیخ انور علی نجفی و شیخ اسحاق علی نجفی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے وفد کی جامعہ الکوثر اسلام آباد آمد، علامہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات پر ان کے فرزندان حجتہ الاسلام شیخ انور علی نجفی و شیخ اسحاق علی نجفی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے وفد کی جامعہ الکوثر اسلام آباد آمد، محسن ملّت کی خدمات کو خراج تحسین

وفد نے مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔

سربراہ مجلس علمائے امامیہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی وفات کو عظیم ملی نقصان قرار دیا اور کہا کہ شیخ صاحب قبلہ کی عظیم قومی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے شیخ صاحب قبلہ کے خانوادے، حوزہ علمیہ الکوثر و اہل بیت کے اساتذہ، طلاب اور عقیدت مندوں کو تسلیت و تعزیت پیش کی۔

وفد میں مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے مدیر مسؤول حجة الاسلام ضیغم عباس، علاقائی مسوول حجة الاسلام سرفراز حسین حسینی، تربیتی مدیر حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی اور حجة الاسلام و المسلمین سید انتظار حسین نقوی شامل تھے۔

ملاقات کے بعد وفد نے شیخ صاحب قبلہ کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .