۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ صدر وفاق المدارس کا کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو حوصلہ ملا ہے کہ کوئی تو مسلم ملک ان کی مدد کو پہنچا، ایران امت مسلمہ کی امید اور مدافع بیت المقدس ہے،مسلم ممالک کو ایران کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے، سعودی عرب، ترکی، پاکستان، انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک کھل کراسلامی جمہوری ایران کا ساتھ دیں، جیسے اسرائیل کی حمایت میں عالم کفر امریکہ برطانیہ جاپان فرانس اکٹھے ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے ایران کے اسرائیل پر حملے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو حوصلہ ملا ہے کہ کوئی مسلم ملک تو ان کی مدد کو پہنچا اور قابض جارح اسرائیل کیخلاف اقدام کیا ہے۔ ایران امت مسلمہ کی امید اور مدافع بیت المقدس ہے۔

فلسطین پر مسلم ریاستوں کی خاموشی کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے جواب دے کر صیہونی ریاست کیخلاف دفاع کا آغاز کر دیا ہے، اب مسلم ممالک کو ایران کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے۔

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا سعودی عرب، ترکی، پاکستان، انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک کھل کراسلامی جمہوری ایران کا ساتھ دیں، جیسے اسرائیل کی حمایت میں عالم کفر امریکہ برطانیہ جاپان فرانس اکٹھے ہو چکے ہیں۔

دریں اثناء آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ محمد افضل حیدری اور علامہ مرید حسین نقوی نے جامعة المنتظر کے سینیئر طالب علم مولانا اختر عباس امینی کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا مرحوم جوانی میں ہی دنیا سے رخصت ہو گئے، وہ بہت لائق اور محنتی طالبعلم تھے۔ جامعة المنتظر کے مدرسین اور طلاب سوگوار خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور جوار محمد و اہلبیت محمد میں جگہ کیلئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ عید کی چھٹیوں میں مرحوم اپنے آبائی شہر میں ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .