حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق علمائے بحرین نے دو بحرینی شیعہ جوانوں کی سزائے موت کے خلاف بیانیہ جاری کیا ہے۔
اس بیانیہ میں آیا ہے کہ "حکومت بحرین شرعی اور ملکی قوانین کو پس پشت ڈال کر بحرینی شہریوں پر ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہے"۔
بحرینی علماء نے کہا : بحرین کی عدالت کی سزائے موت سمیت تمام فیصلے سیاست زدہ ہیں اور ان فیصلوں اور بالخصوص دو نوجوانوں کو سزائے موت سنانے کے حالیہ فیصلوں کے دلائل وحشیانہ شکنجوں کے ذریعے اعترافِ جرم ہے۔
علماء بحرین نے اس بیانیہ کے ذریعے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ عدالت کایہ فیصلہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ یہ شرعی اور ملک کے قوانین کے خلاف ہے اور قابل مذمت بھی ہے۔