۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شیخ عیسی قاسم
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے انتقال کی خبر جھوٹ پر مبنی اور آل خلیفہ کی سازش ہے، خاندانی ذرائع

حوزہ/بحرینی مذہبی اور سیاسی قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے انتقال مبنی خبروں کے فورا بعد حوزہ نیوز کے نمائندے نے انکے رشتہ داروں سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم صحت و سلامت ہیں، شیخ سے متعلق خبر آل خلیفہ ذرایع ابلاغ نے چلائی ہے جو کی ایک سازش ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر بحرینی مذہبی اور سیاسی قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے انتقال پر مبنی خبروں کے فورا بعد حوزہ نیوز کے نمائندے نے انکے رشتہ داروں سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم صحت و سلامت ہیں، شیخ سے متعلق خبر آل خلیفہ ذرایع ابلاغ نے چلائی جو کی ایک سازش ہے ۔

دوسری جانب جمعیت وفاق بحرین نے بھی ایک اعلامیہ جاری کرکے اس خبر کی تردید کی ہے۔

جمعیت وفاق بحرین کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کے انتقال پر مبنی خبر آل خلیفہ نے ایک فیک آئی ڈی کے ذریعے چلائی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر یہ روایت رہی ہے کہ کسی بھی خبر کی تصدیق کیے بغیر ہی اسے تیزی کے ساتھ شیئر کیا جاتاہے اور صارفین اسے حقیقت سمجھ لیتے ہیں لیکن دراصل حقیقت کچھ اور ہی ہوتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .