۳۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 19, 2024
واشنگٹن میں جشن میلاد امام زمانہ(عج) کا انعقاد

حوزہ/ منجیٔ عالم بشریت حضرت صاحب الزمان عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کی میلاد کی مناسبت سے واشنگٹن میں مرکز تعلیمات اسلامی میں جشن کی ایک پرشکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل بیت علیہم السلام اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کے چاہنے والوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منجی عالم بشریت حضرت صاحب الزمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی میلاد با سعادت کی مناسبت سے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں مرکز تعلیمات اسلامی نے جشن کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے چاہنے والوں نے شرکت کی۔

مرکز تعلیمات اسلامی کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین احمد بحرینی نے جشن کی اس تقریب سے خطاب کیا اور شعراء اور ثناخوان حضرات نے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کی شان میں اشعار پڑھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .