ہفتہ 9 نومبر 2019 - 16:20
منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں مکمل، ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کرینگے

حوزہ/تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام  36 ویں عالمی میلاد کانفرنس آج شب بروز ہفتہ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام  36 ویں عالمی میلاد کانفرنس آج شب بروز ہفتہ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری رات 12:30 بجے خصوصی خطاب کریں گے۔

کانفرنس میں ممتاز مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات اور اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha