ہفتہ 2 مارچ 2019 - 13:30
​ حضرت فاطمہ زہرا(س)کی میلاد کی مناسبت سے مالی میں جشن کا انعقاد

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے میلاد پرمسرت کی مناسبت سے مالی کے دارالحکومت ’’باماکو‘‘ میں جشن کی با شکوہ تقریب منعقد کی گئی جس میں دینی مبلغین اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی میلاد پر مسرت کی مناسبت سے افریقی ملک "مالی" کے دارالحکومت باماکو"Bamako"  میں گذشتہ روز جشن کی ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اس شہر کے شیعہ نشین  علاقوں سے آئے ہوئے مومنین  اور دینی مبلغین نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ جشن کی اس تقریب میں نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے مبلغین کی ایک جماعت نے بھی شرکت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha