۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
امام زمانہ (عج) کی میلاد کی مناسبت سےحرم عسکریین(ع)میں جشن کا انعقاد

حوزہ/ حضرت صاحب الزمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی میلاد پر مسرت کی مناسبت سے سامراء میں حرم عسکریین(ع) میں جشن کی پرشکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں زائرین اور اہلیان سامراء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائم آل محمدﷺ حضرت مہدی صاحب الزمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی میلاد پرمسرت کی مناسبت سےعراق کے شہر سامراء میں حرم عسکریین(ع) میں جشن کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عراق اور دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین اور اہلیان شہر سامراء نے شرکت کی۔

جشن کی اس تقریب  کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔اس کےبعد اس جشن کے خطیب نے سامراء میں امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے بچپن کے یادگار واقعات بیان کیے۔

آخر میں شعراء اور ثناخوان حضرات نے حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں اشعار بھی پڑھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .