۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ امام جمعه نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قپانچی نے اپنے خطبے میں کہا: شام سے امریکی افواج کا انخلا امریکی غلبہ اور بدمعاشی کی شکست ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپوڑٹ کے مطابق امام جمعه نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قپانچی نے اپنے خطبے میں کہا: شام سے امریکی افواج کا انخلا امریکی غلبہ اور بدمعاشی کی شکست ہے۔

انہوں نے کہا امریکی افواج کا شام سے پانج سال بعد نکلنے کا مطلب امریکی سامراجی پالیسی اور بدمعاشی کی شکست اور قوموں کی فتح اور کامیابی ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قپانچی نے عراقی نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا جو تکفیری دشمنوں کے حملوں کے سامنے حضرت زینب(س) کے روضہ کا دفاع کیا۔

شہر نجف اشرف کے خطیب جمعہ نے یمن کیخلاف سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوے کہا: میں 15 ملین سے زائد افراد غذائی بحران اور صحت کے مسائل کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں.

انہوں نے جمعہ کے خطبہ میں میلاد حضرت عیسی مسیح(ع) اور نئی عیسوی سال کی شروع کے حوالے سے مبارکباد دیا اور کہا عید کے دن اسلام میں انسان کلیے ارتقاء اور کامل ہونے کا موقع ہے نہ بیہودہ کاموں کلیے، افسوس کی بات یہ یے کہ مغرب میں اعیاد لہو و لعب اور انبیاء الهی کے اصول سے دور ہونے کا موقع ہوتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .