۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ہندوستانی زائرین

حوزہ/ ایرانی حکومت کی جانب سے رہائش، کھانا اور طبی سہولیات مفت میں فراہم کی گئی ہیں اور تمام زائرین ایرانی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اپنے ہی شہریوں کی طرح ان کی مہمان نوازی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں موجود ہندوستانی زائرین سے ایک ٹیم نے ملاقات اور انکی احوال پرسی کی۔ زائرین کو ایرانی حکومت کی جانب سے رہائش، کھانا اور طبی سہولیات مفت میں فراہم کی گئی ہیں اور تمام زائرین ایرانی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اپنے ہی شہریوں کی طرح ان کی مہمان نوازی کی۔

زائرین کو بنیادی طور پرہندوستانی حکومت کی جانب سے ان کے وطن واپسی پر تشویش تھی کیونکہ کرونا ٹیسٹ کے دوران ان میں سے 100 سے زائد افراد کو مثبت قرار دیا گیا تھا۔ گذشتہ رات ایک زائر کی قم کے ہسپتال میں جو دو دن سے زیر علاج تھے کا انتقال ہوگیا۔ اس شخص کو لو آکسیجن کی مشکل تھی جیسے ہی یہاں پر موجود ڈاکٹر کو اسکی بیماری کا پتہ چلا اسے فورا اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زندہ نہیں بچ سکا۔ ایرانی ٹیم کی جانب سے باقاعدہ چیک اپ کرنے کے بعد آج دو مزید افراد کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے گفتگو میں کہا گیا کہ حکومت ہندوستان کو تمام شہریوں کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔ دوسری بات ایران میں مسافرین کی کرونا وائرس کی جانچ کی سہولیات میں اڑچنیں ہیں اس لیے حکومت ہندوستان کو چاہئے کہ تمام مسافروں کو ہندوستان لے جائے اور وہاں پر قرنطینہ میں انکی جانچ ہو اور مثبت پاۓ جانے والے افراد کا علاج کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .