۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
نواب
ہندوستان کے مسلمانوں کے قتل میں نہ دنیا کی مصلحت ہے اور نہ ہندوستان کی صلاح

حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں ادیان ومذاہب یونیورسٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے متعصب، جاہل اور شدت پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل پر ایک پیغام میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں ادیان ومذاہب یونیورسٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے متعصب، جاہل اور شدت پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل پر ایک پیغام میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

"بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہندوستان کا افتخار یہ تھا کہ اس نے تمام ادیان و مذاہب کے لوگوں کو جمع کیا ہوا تھا لیکن یورپ کی طرح کسی کے دین کو اس سے لینے یا اشخاص کے عقائد میں تصرف کرنے کی کوشش نہیں کی۔

ہندوستان کا ایک اور اعزاز یہ تھا کہ وہ دنیا میں موجود تمام ادیان و مذاہب کا سرچشمہ تھا اور تمام ادیان و مذاہب کے پیروکار پیروکار اکٹھے اور  پرسکون زندگی بسر کرتے تھے اور اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ہندوستان کا وزیر اعظم نریندر مودی گاندھی کی میراث کو نابود کرکے ہندوستان کو متعصب اور جاھل ہندوؤں کے ملک میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ یہ صورتحال نہ دنیا کی مصلحت اور نہ ہندوستان کی صلاح میں ہے اور نہ ہی وہ چیز ہے کہ جس کی وجہ سے ہندوستان معروف ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ ہندوستان میں دانشمند سیاست دان اور سمجھدار اور اعتدال پسند لوگ ان تلخیوں کا خاتمہ کریں گے۔  ان شاءاللہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .