۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
۱

حوزہ/ ایرانی طلباء نے بین الاقوامی سائنس اور ایجاد کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی طلباء نے بین الاقوامی سائنس اور ایجاد کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی طلباء کی ٹیم نے سائنس اور ایجاد 2024 بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، 2024 کا بین الاقوامی سائنس اور ایجاد مقابلہ تائیوان میں منعقد ہوا اور دنیا بھر سے 28 منتخب ٹیموں نے حصہ لیا۔

پانچ روزہ مقابلے 28 جنوری کو شروع ہوئے اور 2 فروری تک جاری رہے، رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں میں ایرانی ٹیم کے وفد کے سربراہ مہدی رشیدی نے ایرانی ٹیم کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ کے میدان میں 28 ممالک کی 41 ٹیمیں فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔

سائنس، ٹیکنالوجی اور ایجادات کے عالمی مقابلے میں ایران کی بہترین کارکردگی

مہدی رشیدی نے کہا کہ فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں ایران کی دو رکنی ٹیم بھی شامل تھی جو تائیوان، امریکہ اور روس کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی، ایرانی ٹیم کے وفد کے سربراہ مہدی رشیدی نے کہا کہ مہردا فریدی اور ایلیا حاجی نے انجینئرنگ کے شعبے میں اس بین الاقوامی مقابلے میں ایران کی نمائندگی کی اور چوتھا مقام حاصل کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .